Thursday, November 30, 2017

suktan noor ul din zangi


انتلطان نور الدین زنگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی سعادت[ترمیم] یہ واقعہ مدینہ کی تاریخ کی تقریباً تمام کتب میں موجود ہے۔ اس کا ذکر شیخ محمد عبدالحق محدث دہلوی علیہ رحمہ نے بھی اپنی کتاب "تاریخ مدینہ" میں تین بڑی سازشوں کے ساتھ کیا ہے جس میں سے یہ واقعہ سب سے مشہور ہے۔ واقعہ پیش خدمت ہے- سمہودی کے قول کے مطابق عیسائیوں نے یہ سازش 557 ھ میں مرتب کی۔ اس وقت شام کے بادشاہ کا نام سلطان نورالدین زنگی تھا اور اس کے مشیر کا نام جمال الدین اصفہانی تھا۔ ایک رات نمازِ تہجّد کے بعد سلطان نور الدین زنگی نے خواب میں دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو سرخی مائل رنگت کے آدمیوں کی طرف اشارہ کرکے سلطان سے کہہ رہے ہیں کہ "مجھے ان کے شر سے بچاؤ۔" سلطان ہڑبڑا کر اٹھا۔ وضو کیا' نفل ادا کیے اور پھر اس کی آنکھ لگ گئی۔ خواب دیکھنے کے بعد آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ اس کا اب کسی سے ذکر نہ کریں اور فوراً مدینہ روانہ ہوجائیں۔ " اگلے روز سلطان نے بیس مخصوص افراد اور بہت سے تحائف کے ساتھ مدینہ کے لیے کوچ کیا اور سولہویں روز شام کے وقت وہاں پہنچ گیا۔ سلطان نے روضہٴ رسول پر حاضری دی اور مسجدِ نبوی میں بیٹھ گیا۔ اعلان کیا کہ اہل مدینہ مسجد نبوی میں پہنچ جائیں جہاں سلطان ان میں تحائف تقسیم کرے گا۔ لوگ آتے گئے اور سلطان ہر آنے والے کو باری باری تحفہ دیتا رہا ۔ اس دوران وہ ہر شخص کو غور سے دیکھتا رہا لیکن وہ دو چہرے نظر نہ آئے جو اسے ایک رات میں تین بار خواب میں دکھائے گئے تھے۔ سلطان نے حاضرین سے پوچھا۔ "کیا مدینہ کا ہر شہری مجھ سے مل چکا ہے۔ ؟" جواب اثبات میں تھا۔ سلطان نے پھر پوچھا۔ "کیا تمہیں یقین ہے کہ ہر شہری مجھ سے مل چکا ہے ؟" اس بار حاضرین نے کہا۔ "سوائے دو آدمیوں کے۔ " راز تقریباً فاش ہوچکا تھا........... سلطان نے پوچھا ۔ "وہ کون ہیں اور اپنا تحفہ لینے کیوں نہیں آئے۔ ؟" بتایا گیا کہ یہ مراکش کے صوم و صلوٰة کے پابند دو متقی باشندے ہیں ۔ دن رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام بھیجتے ہیں اور ہر ہفتے مسجدِ قبا جاتے ہیں۔ فیاض اور مہمان نواز ہیں۔ کسی کا دیا نہیں لیتے۔ سلطان نے کہا۔ "سبحان اللہ !" اور حکم دیا کہ ان دونوں کو بھی اپنے تحائف وصول کرنے کے لیے فوراً بلایا جائے۔ جب انہیں یہ خصوصی پیغام ملا تو انہوں نے کہا۔ "الحمدللہ ! ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے اور ہمیں کسی تحفے تحائف یا خیر خیرات کی حاجت نہیں۔ " جب یہ جواب سلطان تک پہنچایا گیا تو اس نے حکم دیا کہ ان دونوں کو فوراً پیش کیا جائے۔ حکم کی فوری تعمیل ہوئی۔ ایک جھلک ان کی شناخت کے لیے کافی تھی تاہم سلطان نے اپنا غصہ قابو میں رکھا اور پوچھا۔ "تم کون ہو..؟ یہاں کیوں آئے ہو؟" انہوں نے کہا "ہم مراکش کے رہنے والے ہیں۔ حج کے لیے آئے تھے اور اب روضہٴ رسول کے سائے میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ " سلطان نے سختی سے کہا۔ "کیا تم نے جھوٹ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے؟" اب وہ چپ رہے۔ سلطان نے حاضرین سے پوچھا۔ یہ کہاں رہ رہے ہیں؟" بتایا گیا کہ روضہٴ نبوی کے بالکل نزدیک ایک مکان میں جو مسجدِ نبوی کے جنوب مغرب میں دیوار کے ساتھ تھا۔ سلطان فوراً اٹھا اور انہیں ساتھ لے کر اس مکان میں داخل ہو گیا۔ سلطان مکان میں گھومتا پھرتا رہا۔ اچانک نئے اور قیمتی سامان سے بھرے ہوئے اس مکان میں اس کی نظر فرش پر پڑی ہوئی ایک چٹائی پر پڑی۔ نظر پڑنی تھی کہ دونوں مراکشی باشندوں کی ہوائیاں اڑ گئیں۔ سلطان نے چٹائی اٹھائی۔ اس کے نیچے ایک تازہ کھدی ہوئی سرنگ تھی۔ سلطان نے گرج کر کہا۔ "کیا اب بھی سچ نہ بولو گے؟؟؟" ان کے پاس سچ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ عیسائی ہیں اور ان کے حکمراں نے انہیں بہت سا مال و زر اور ساز و سامان دے کر حاجیوں کے روپ میں مراکش سے اس منصوبے پر حجاز بھیجا تھا کہ وہ کسی نہ کسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسدِ اقدس روضہٴ مبارک سے نکال کر لے آئیں۔ اس ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لیے انہوں نے حج کا بہانہ کیا اور اس کے بعد روضہٴ رسول سے نزدیک ترین جو مکان کرائے پر مل سکتا تھا' وہ لے کر اپنا مذموم کام شروع کر دیا۔ ہر رات وہ سرنگ کھودتے جس کا رخ روضہٴ مبارک کی طرف تھا اور ہر صبح کھدی ہوئی مٹی چمڑے کے تھیلوں میں بھر کر جنّت البقیع لے جاتے اور اسے قبروں پر بکھیر دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ناپاک مہم بالکل آخری مراحل میں تھی کہ ایک رات موسلادھار بارش کے ساتھ ایسی گرج چمک ہوئی جیسے زلزلہ آ گیا ہو اور اب جب کہ ان کا کام پایہٴ تکمیل کو پہنچنے والا تھا تو سلطان نہ جانے کیسے مدینے پہنچ گئے۔سلطان ان کی گفتگو سنتے جاتے اور روتے جاتے اور ساتھ ہی فرماتے جاتے کہ "میرا نصیب !!! کہ پوری دنیا میں سے اس خدمت کے لئے اس غلام کو چنا گیا" سلطان نور الدین زنگی نے حکم دیا کہ ان دونوں کو قتل کردیا جائے اور روضہٴ مبارک کے گرد ایک خندق کھودی جائے اور اسے پگھلے ہوئے سیسے سے پاٹ دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بدبخت ایسی مذموم حرکت کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔ مذکورہ بالا واقعہ 558ھ (مطابق 1142ء) کا ہے.. سلطان نے روضہ مبارک کے قریب ایک چبوترابھی بنوایا تاکہ اس پر ان قبور کی حفاظت کے لئے ہروقت پاسبان رہیں۔ یہ چبوترا اب بھی موجود ہے اور باب جبریل سے داخل ہوتے ہی دائیں جانب ہے۔بعض زائرین اسے مقام صفہ سمجھتے ہیں حالانکہ مقام اصحاب صفہ مسجد نبوی کے اندر تھا جب کہ چبوترا اُس وقت کی مسجد کی چاردیواری سے باہر تھا۔ مقام اصحاب صفہ کے تعین کے لئے استونہ عائشہ سے شمال کو چلئے۔ (یعنی قبلہ کی سمت کے خلاف) پانچویں ستوں کے قریب مقام اصحاب صفہ ہے۔ یا یہ کہ پرانے باب جبریل کے بالمقابل یہ مقام تھا۔ یاد رہے کہ وہاں اس وقت کوئی چبوترا نہیں۔ بعض کے نزدیک یہ ایک من گھڑت قصہ ہے ، یہ قصہ اس وجہ سے ضعیف اور غیر ثابت ہے کہ جمال الدین الاسنوی نے نورالدین الشہید کے معاصر میں سے کسی ثقہ و صدوق گواہ تک کوئی متصل سند بیان نہیں کی اور بے سند و منقطع روایت مردود ہوتی ہے ـ انتقال[ترمیم] مصر پر قبضہ کرنے کے بعد نورالدین نے بیت المقدس پر حملہ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ بیت المقدس کی مسجد عمر میں رکھنے کے لیے اس نے اعلیٰ درجے کا منبر تیار کروایا۔ اس کی خواہش تھی کہ فتح بیت المقدس کے بعد وہ اس منبر کو اپنے ہاتھوں سے رکھے گا لیکن خدا کو یہ منظور نہ تھا۔ نورالدین ابھی حملے کی تیاریاں ہی کررہا تھا کہ زنگی کو حشاشین نے زہر دیا [حوالہ درکار] جس سے ان کے گلے میں سوزش پیدا هوگئی جو کے ان کی موت کا باعث بنی۔ 15 مئی 1174ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت نورالدین کی عمر 58 سال تھی۔ کردای۔ کردارار

lot mar


                                                                 hume jeny do  part 2                                                                                                                               

islmi nazam tu ger mulm ulmaon ke rop men bhut dakhol hua hiapp apny  din ki  islah agly din deraismaeel se yahoodibra alm guma parhatyy pakra giya ek hafta pahly ekboht azem mulan se kalma tohef suna nhi ay ankrhn khlo bat lambi ho gai lakanoniyt ki had ho gi koi edra ap farz pura nhi karta mash/  lity hen kam na krny ki aur pasy lity tro kam kary ke                                                                                                                         
                                                  https://gosumsultana.blogspot.com/

humen jeny do


                                             humen jeny do                                            humara ye mazmon pakitan ke farmoda nanam ke khlaf hi zery nazar  mazmon humari book se lia giya hihumara watan dunyia meen ek muslam aurkhshal mulk hibad kismati is meen beroni taktn gush ggi hen ab hu kahny ko tu ek azad mulk nen lekahukmran sans bhi america ke  ijazt se kity neeen pakistani har shri gulqm aur maroz hiiallah ni humen apni har namit se mala mal kiya hi bad kismti se humary hukmar aur wadyry jahat ki arh li karawam kolot mar kar sab namitn bari sarkar ko khuah rakhty hen                  https://gosumsultana.blogspot.com/

Thursday, November 16, 2017

kabz ka i elaj


                                                                                 https://gosumsultana.blogspot.com/